کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ بھارت تحریری طورپر ضمانت دے تو سیریز کے لیے جاسکتے ہیں۔آفرید ی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے 13-2012 میں جب ہم آخری دفعہ وہاں گئے تھے تو بھارت نے کروڑوں کمایا تھا اور ہمیں کچھ نہیں ملا تھا , اگر بھارتی بورڑ دفعہ تحریری ضمانت دیتا ہے اور سیریز بھارت میں ہونے کی صورت میں وہ پاکستان کو مالی فوائد دیں گے تو پھر دورہ ہوسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ بحالی بہت ضروری تھی اور پی سی بی بھی اپنی بھرپورکوششیں کررہا ہے کہ دسمبر میں سیریز ہو لیکن بی سی سی آئی کی وجہ سے ہی تاخیر ہورہی ہے۔آفریدی کا اپنے کیرئر کے حوالے سے کہا کہ مجھے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ فیصلہ وقت پر کیا گیا تھا، میں نہیں سمجھتا کہ اگر کوئی کھلاڑی کھیلنے میں لطف اندوز نہیں ہورہا ہو تو اس سے کسی فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے کسی کے کہنے کی ضرورت پڑتی ہو۔انہوںنے کہاکہ میں ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اور یہ کوئی بات بھی نہیں کہ میں پوری زندگی کھیلتا رہوں۔