ابوظہبی(نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے دارالحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل کرانا چاہتا ہے۔ امکان ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ باضابطہ اجازت ملنے کے بعد حکومت اور وزارت خارجہ سے مشاورت کرے گا۔ البتہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ابھی ہم سے مجوزہ مختصر سیریز کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔بھارتی بورڈ نے سیریز کے لئے حکومت کو جو خط لکھا ہے اس میں 3ون ڈے انٹر نیشنل اور 2ٹی ٹوئنٹی کی سیریز بھارت میں کرانے کے لئے منظوری طلب کی گئی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق 15دسمبر سے 30دسمبر تک مختصر سیریز بھارت کے شمالی شہروں میں کرانے کی اجازت طلب کی گئی ہے اور اس سیریز سے ہونے والی آمدنی پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ملے گی۔دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنا چاہتے ہیں