جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر اکمل پرالزام ثابت ہو تو سٹیڈیم میں پھانسی دیدی جائے،باسط علی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی گیس کے ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل بے قصو ر ہیں ، اگر ان پر نوجوان کرکٹر کو پھنسانے کا الزام ثابت ہوجائے تو کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دے دی جائے،عامر سہیل کی گفتگو سے تکلیف ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ عامر سہیل نے ان کے خلاف جو کمنٹ دیئے ہیں ان سے انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے ،وہ ان کے سینئر ہیں اور وہ عامر کی عزت کرتے ہیں ، اگر یہ باتیں عامر سہیل کے بجائے کسی اور نے کی ہوتیں تو وہ انہیں سخت جواب دیتے۔باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ سوئی گیس میں اصول ہے کہ جوبھی کھلاڑی رات 11بجے کے بعد واپس آئے گا اسے 3000روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ ان پرٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں مخبری کرنے کا الزام غلط ہے اور اگرکوئی ان پر نوجوان کرکٹر کو پھنسانے کا یہ الزام سچ ثابت کرسکتاہے تو انہیں کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دے دی جائے۔

مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…