پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

’’ویلڈن یونس خان ‘‘ساتھیوں کا بھرپور خراج تحسین

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز یسک ) ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان کے اعزاز میں ٹیم نے ایک مختصر تقریب سجائی،اس موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا،منیجر انتخاب عالم نے انھیں شیلڈ پیش کی، دریں اثنا سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی یونس خان کی خدمات کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان انگلینڈ سے پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد اس طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے، انھوں نے ٹیم میٹنگ کے دوران جب ساتھیوں کو اپنے فیصلے سے ا?گاہ کیا تو سب حیران رہ گئے، بعد ازاں ابوظبی میں میچ کے بعد ٹیم ڈریسنگ روم میں ایک مختصر تقریب سجائی گئی، اس موقع پر منیجر انتخاب عالم نے عظیم بیٹسمین کی خدمات کو سراہا، انھوں نے کہا کہ سینئر بیٹسمین نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کیلیے بڑی خدمات انجام دیں۔
انتخاب نے انھیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی، پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی بھی وہاں موجود رہے، ساتھی کھلاڑیوں نے بھی یونس خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثنا سینئربیٹسمین محمد حفیظ نے یونس خان کی خدمات کو سراہا ہے، شیخ زید اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تمام کھلاڑی پہلے ایک روزہ میچ میں بہت زیادہ پ±رجوش اور یونس خان کو الوداع کہتے ہوئے ان کے لیے میچ جیتنا چاہتے تھے۔
سنچری بنا کر مین ا?ف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یونس خان کے ریٹائرمنٹ کی اطلاع دھچکے سے کم نہ تھی لیکن چونکہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا لہٰذا اس کی عزت کرتے ہیں، ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ جیت کر انھیں تحفہ دینا چاہتا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اس میں کامیاب رہے،انھوں نے کہا کہ یونس پاکستانی ٹیم کیلیے رول ماڈل رہے اور ہر کھلاڑی نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…