اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’دوسرا‘ کے موجد ثقلین کا جادو برسوں بعد بھی برقرار

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز یسک )دوسرا‘ کے موجد ثقلین مشتاق کا جادو برسوں بعد بھی برقرار ہے، آل اسٹارز سیریز کے دوسرے مقابلے میں انھوں نے سچن ٹنڈولکرکی وکٹ اڑا دی، مہیلا جے وردنے بھی اسپن بولنگ کی تاب نہیں لاسکے، وارن واریئرز نے 57 رنز سے میچ جیت کر سیریز میں بھی 2-0 کی حتمی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری آل اسٹارز سیریز کے دوسرے مقابلے میں سچن بلاسٹرز 263 رنزکے تعاقب میں 8 وکٹ پر 205 رنز بنا سکے۔ ’دوسرا‘ کے موجد ثقلین مشتاق نے اپنی اسپن بولنگ کا بھرپور جادو جگایا، انھوں نے حریف سائیڈ کے کپتان اور سابق بیٹنگ ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی قیمتی وکٹ اڑا کر چیختے چلاتے کراو¿ڈ کو بھی دم بخود کردیا، ان کی گیند ٹنڈولکر کے جسم سے ٹکراتی ہوئی وکٹوں میں جالگی، جس پر وہ 33 رنز پر پویلین رخصت ہوگئے تاہم اس سے قبل لٹل ماسٹر2 چھکے جڑ کر تماشائیوں کو کچھ لطف اندوز کرچکے تھے۔
گریم سوان نے ناٹ آو¿ٹ 55 رنز بنائے، شعیب اختر بغیر کھاتہ کھولے سائمنڈز کی وکٹ بنے، جنھوں نے برائن لارا (19) کو بھی آو¿ٹ کیا۔ مجموعی طور پر سائمنڈز نے 4 وکٹیں لیں، ثقلین نے 2پلیئرز کو ٹھکانے لگایا،وسیم اکرم 4 اوورز میں 48 رنز کی پٹائی برداشت کرنے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔
اس سے پہلے وارن واریئرز نے 5 وکٹ پر 262 رنز بنائے، کمارسنگاکارا نے سب سے زیادہ 70 رنزصرف 30 بالز پر اسکور کیے، ان کی برق رفتار اننگز 6 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں سے مزین تھی، جیک کیلس 45 اور رکی پونٹنگ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لانس کلوسنر نے 2 وکٹیں لیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب نے بھی وسیم اکرم کی طرح 48 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہیں لی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…