لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شرکت خدشات کا شکار ہو گئی ۔ 22نومبر سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمئر لیگ کی فرنچائزز سے پچاس سے زائد قومی کرکٹرز کے معاہدے ہیں ۔ لیکن پی سی بی نے کھلاڑیوں ڈومیسٹک کرکٹ کی مصروفیات کی وجہ سے این اور سی جاری نہیں کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے اپنے ڈیپارٹمنٹس یا ریجن سے لیگ کھیلنے کے لئے ریلیز لیٹر حاصل کرنا ہو گا،پی سی بی کو خدشہ ہے کہ ڈومیسٹک ٹیموں کی جانب سے ریلیز لیٹر جاری کیے بنا این او سی جاری کیا گیا تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔دوسری جانب سری لنکن بورڈ نے اپنے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ بی پی ایل کی بجائے اپنے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لیں۔