حیدر آباد (نیوزڈیسک) پولیس نے عمر اکمل کو کلین چٹ دیدی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ انہوں نے حیدر آباد کے ایک علاقے میں محلے داروں کی شکایت پر کارروائی کی اور اس دوران 2 مقامی کھلاڑیوں کو حراست میں لیا گیا تاہم گرفتار ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل شامل نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر اکمل حیدر آباد میں ضرور موجود تھے لیکن وہ اس پارٹی میں شریک نہیں تھے۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی عرفان بلوچ اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر ہیں جنہوں نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عمر اکمل کی گرفتاری کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔ واضح رہے کہ چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر اکمل سے متعلق رپورٹس آنے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اور اس معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا