جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ کیخلاف 3ٹی 20میچوں کی سیریز : قومی ٹیم کااعلان کردیا گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈنے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی20اسکواڈ کااعلان کردیا۔ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عمر اکمل کوڈراپ کردیا گیا ہے، چیئرمین شہریا خان نے منظوری دے دی ، ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 26نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف 3 ٹی 20میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری شہریار خان نے دے دی ہے ، سکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کیا ۔ٹی20اسکواڈکے دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی کپتان،احمد شہزاد،محمد حفیظ،شعیب ملک ،عامر یامین،صہیب مقصود،انور علی،عماد وسیم ،محمد رضوان، رفعت اللہ مہمند، وہاب ریاض ،محمد عرفان ،عمران خان جونیئر،سہیل تنویراورافتخار احمد شامل ہیں۔ عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے ۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کرکٹ کا وقار مجروع کیا ہے اور کرکٹ بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعرات 26نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہر سیریز میں ایک دو نئے لڑکوں کو ضرور چانس دیا جاتا ہے تاکہ ورلڈ ٹی 20 کیلئے بہترین سکواڈ تشکیل دیا جاسکے اس بار بھی رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے امید ہے وہ بہترین پرفارمنس دینگے ۔ عمر اکمل کے حوالے سے ہارون الرشید نے کہا ان کے حوالے سے ہم تک اطلاعات آئی ہیں کچھ نہ کچھ تو ضرور ہوا ہے جس کی وجہ سے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اس حوالے سے انکوائری چل رہی ہے مکمل انکوائری کے بعد تمام معاملہ سامنے آجائے گا اس سے پہلے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی جاسکتی ۔ ٹی 20سکواڈ کی قیادت شاہد آفریدی کرینگے بہترین سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ہماری نظریں ورلڈ ٹی 20ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں ۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…