اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت سے تحریری ضمانت کا مطالبہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت جاکر کھیلنے کی تجویز منظور کر لینا چاہئے۔ بشرط کہ پی سی بی اپنے بھارتی ہم منصبوں سے آمدنی میں ففٹی ففٹی شیئرکی تحریری ضمانت حاصل ہوجائے۔شاہد آفریدی نے بھارت میں پاک،بھارت مختصر سیریز کیلئے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے تحریری ضمانت کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت کیلئے پاکستان یا یواے ای کے نیوٹرل سینٹر پر سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ بھارتی بورڈ اپنے شمالی علاقوں میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی تجویز پر غور کررہاہے۔ جس کی آ مدنی دونوں ممالک میں ففٹی ففٹی شیئرکی جائے گی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلنے کو تیار ہیں۔ لیکن منافع میں برابر کے حصے کیلئے تحریری ضمانت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ہم نے تین سال پہلے بھی بھارت میں مختصر سیریز کھیلی تھی جس سے بھارت نے کروڑوں روپئے کمائے۔ لیکن پاکستان کووعدے کے باوجود کچھ نہیں ملا۔اس بار اگر بھارت سیریز کے ریویو میں پچاس فیصد حصے کی تحریری ضمانت دے تو پی سی بی کو بھارتی سرزمین پر کھیلنے کی تجویز منظور کرلینی چاہئے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے

اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…