جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سابق کرکٹرز کواچانک ریٹائرمنٹ سازش کا نتیجہ لگنے لگی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ کسی سازش کا نتیجہ لگنے لگی۔حنیف محمد نے کہاکہ یونس جیسے کرکٹرز مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی بدترین دباﺅکا شکارہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ کوخیرباد کہنے پر مجبورہوئے، انھوں نے کہاکہ یونس کیخلاف اگر کوئی سازش ہوئی تو وہ جلد ہی بے نقاب ہو جائیگی۔ میری ذاتی رائے ہے کہ قومی ٹیم میں بار بار نکالے جانے کے باوجود اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ کر جگہ بنانے والے سینئر بیٹسمین اس مرتبہ پڑنے والے دباﺅ کو برداشت نہ کرپائے اور انکو بادل ناخواستہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا پڑا۔حنیف محمد نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ اس ریکارڈ ساز بیٹسمین کو عزت و احترام کے ساتھ کرکٹ کے میدان سے رخصت کرتی، یونس خان کے لیے ایسے حالات میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بقا مشکلات کا شکار رہے گی۔دوسری جانب محسن خان نے یونس کے فیصلے کو حیران کن اور توجہ طلب قرار دیا، انھوں نے کہا کہ اس اقدام کے پیچھے کوئی بڑی وجہ نظر آتی ہے، محسوس ہوتا ہے کہ گذشتہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ملنے والے کسی پیغام کے بعد یونس نے یہ فیصلہ کیا، ان جیسے سینئر کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک افسوسناک ہے۔ذرائع ابلاغ تواتر کے ساتھ بتا رہے تھے کہ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نہیں چاہتے کہ یونس ون ڈے کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنیں، انھوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل کپتان، منیجر اورکوچ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو اعتماد بحشے، لگتا ہے کہ یونس خان کے معاملے میں ایسا نہ ہوسکااورکسی نے بھی ان کے احساسات جاننے کی کوشش ہی نہ کی، سابق ٹیسٹ بولر جلال الدین نے بھی یونس خان کے اس فیصلے کو کسی دباﺅ کا نتیجہ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…