اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آل سٹار کرکٹ سیریز، وارن واریئرز نے سچن بلاسٹر کو دوسرا ٹی ٹوینٹی بھی ہرا دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن (نیوز ڈیسک) آل سٹار کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں وارنز وارئیرزنے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے ہرا دیا۔ وارن واریئرز نے اس سے قبل جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سچن بلاسٹر کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 205 رنز بنا پائی۔ ہیوسٹن کے منٹ میڈ پارک میں کھیلے جارہے میچ میں سچن بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا، مائیکل وان اور میتھیو ہیڈن نے 51رنز کادھواں دار آغاز فراہم کیا ، وان 22گیندوں پر 30رنز کی اننگز کھیل کر آ?ٹ ہوئے۔ ہیڈن نے 15بالز پر32رنز کی اننگزکھیلی۔ کیلس نے سچن بلاسٹرز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اورتیز رفتار 45رنز بنائے، انہوں نے 23گیندوں کا سامنا کیا۔ سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30گیندوں پر 70رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 6چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔ پونٹنگ نے صرف 16گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 41رنز سکور کیے۔وارنز واریئرز نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے، یوں سچن بلاسٹرز کرمیچ جیتنے کیلئے 263رنز کامشکل ہدف ملا۔ لانس کلوزنر نے 2، جبکہ مک گرا، سوان اور سہواگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سچن بلاسٹر کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 205 رنز بنا پائی۔ سچن بلاسٹر کی جانب سے شان پولاک 55 ، ٹنڈولکر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واریئرز کی جانب سے ثقلین مشتاق نے دو اور اینڈریو سائمنڈز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں وارنز واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…