جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے گوروں کی انوکھی ٹریننگ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(آن لائن)انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچوں میں جارحانہ انداز اپنا نے اور تیز شاٹس کھیلنے کیلئے امریکی بیس بال کوچ سے ٹریننگ لینا شروع کردی ہے۔ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی ٹیم پاکستان کو شکست دینے لیے کافی نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ تینوں میچوں میں اگر ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاتا تو کامیابی مل سکتی تھی۔11 نومبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم شان دار واپسی کے لیے امریکی بیس بال کوچ کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڑ کے ایلیٹ کوچنگ ڈائرکٹر اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ زوردار شارٹس کے لیے کچھ الگ کر رہے ہیں، انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ای ین مورگن اور دیگر کئی کھلاڑی، امریکی میجرلیگ بیس بال ٹیم ٹیکساس رینجرز کے لیے چار سال تک تیکنیک کی بہتری کے لیے کام کرنے والے جولیان ووڈ سے تربیت لے رہے ہیں۔ فلاور نے کہاکہ ‘جولیان اس سے قبل ہمارے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اپنا کام بہترین طریقے سے نبھایا ہے’۔’ہمارا کام کھلاڑیوں کو مواقع پیدا کرنا ہے اور وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کیا اختیار کرنا چاہتے ہیں’۔فلاور کا کہنا تھا کہ ووڈ نے 1989 سے 1993 تک ہمپشائر کے لیے 55 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں جو انگلینڈ کا کھیل بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…