پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ڈوپنگ اسکینڈل رپورٹ میں روس پر پابندی کی سفارش

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )واڈا کے غیرجانبدار کمیشن کی رپورٹ میں روس کو تمام عالمی ایونٹس سے معطل کرنے کی سفارش کردی گئی، اس میں آئندہ برس ریو میں شیڈول اولمپکس بھی شامل ہوں گے، واڈا کے سابق چیف ڈک پاﺅنڈ کی زیرسربراہی قائم کیے جانے والے تین رکنی کمیشن کی رپورٹ کا خاصے دنوں سے انتظار کیا جارہا تھا۔اس میں دعویٰ کیاگیاکہ روسی ڈوپنگ میں گڑبڑ حکومتی رضامندی کے بغیر ممکن ہوتی دکھائی نہیں دیتی، رپورٹ میں الزام عائد کیاگیاکہ روسی کھلاڑیوں نے انسداد ممنوعہ ادویات کے افسران کو رشوت دے کر ممنوعہ ادویات استعمال کیں اور ٹیسٹ کے نتائج پر پردہ ڈالا، کمیشن نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مختلف ممالک کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم آئی اے اے ایف بھی اس معاملے پر پردہ ڈالنے میں ملوث ہے۔
واڈا نے 5ایتھلیٹس اور 5کوچزپرعمر بھر کے لیے ممنوعہ ادویات کے حوالے سے پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کردی، رپورٹ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ایتھلیٹکس فیڈریشنز (آئی اے اے ایف) کے اندر ان ’مسلسل ناکامیوں‘ کی نشاندہی کی گئی جن کی وجہ سے ادارہ انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ’موثر‘ پروگرام کے اطلاق میں ناکام ہوا۔آئی اے اے ایف کے سابق صدر کی سربراہی میں کام کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ2012 کے لندن اولمپکس میں آئی اے اے ایف اور روس کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ان کھلاڑیوں کے جو پروفائل جمع کرائے وہ بھی مشکوک تھے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
ماسکو میں قائم اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کا واڈا سے الحاق ختم کرتے ہوئے اس کے ڈائریکٹر کو فوری طور پر برطرف کردینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ادھر آئی اے اے ایف کے صدر سباستین کوئے نے رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد روس ایتھلیٹکس باڈی پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کرلیا تاہم اس کیلیے انھیں کونسل میں اپنے دیگر ساتھیوں کی منظوری درکار ہوگی، کوئے نے مزید کہا کہ واڈا کے غیرجانبدار کمیشن کی رپورٹ خطرے کا الارم ہے۔میں کونسل پر زور دوں گا کہ وہ روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرے، اس رپورٹ میں بیان کردہ سفارشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دوسری جانب رشین ایتھلیٹکس ایجنسی ( وی ایف ایل اے ) کے قائم مقام سربراہ ویڈیم زیلیچینوک نے پابندی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واڈا یا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) ہم پر پابندیاں عائد کرنے کا حق نہیں رکھتیں، واڈا کی رپورٹ میں پیش کردہ باتیں محض سفارشات ہیں۔ادھرانٹرپول نے بھی ڈوپنگ پر ہونے والی عالمی پیمانے پر ہونے والی ڈوپنگ تحقیقات میں حکام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، فرانس کے شہر لیون میں قائم انٹرپول سردست کئی حکومتوں کے ساتھ ملکر اس حوالے سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سنگاپور بھی شامل ہے۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…