اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنے موقف کو تبدیل کرلیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنے موقف کو تبدیل کرلیا اوربی سی سی آئی کے صدر شاشنک منوہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شاشنک منوہر نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوئی تاہم اس کے ہونے کا دارومدادربھارتی حکومت کے فیصلے پرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بھارتی حکومت کی کلیرنس ضروری ہے جب کہ بورڈ کے فیصلے کا دارومدار بھی بھارتی حکومت کے فیصلے پرہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز 7 دسمبر کو ختم ہوگی جب کہ شیڈول کے مطابق اس کے فوری بعد جنوری میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اس لیے ان 2 سیریز کے درمیان پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیویسنا کے کارکنوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان کی بھارت آمد کے موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ان کی ملاقات کو ناکام بنادیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ وہ بھارت کو کسی صورت پاکستان سے کھیلنے نہیں دیں گے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…