اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعید اجمل نے فیصل آباد اکیڈمی واپس نہ دینے پر سامان جلانے کی دھمکی دیدی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہےکہ فیصل آباد میں اگر انہیں اکیڈمی کی اراضی واپس نہ کی گئی تو وہ اس میں موجود کھیلوں کا سارا سامان احتجاجاً جلا دیں گے۔
قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل سے گزشتہ دنوں فیصل آباد میں اکیڈمی کے لیے دی گئی اراضی واپس لے لی گئی ہے جس پر قومی ٹیم سے باہر بیٹھے اسپنر بھڑک اٹھے اور انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کرکٹ اکیڈمی دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نہ کیا گیا تو وہ اکیڈمی میں موجود کھیلوں کا سارا سامان احتجاجاً جلادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تعمیر سے لیکر اب تک اکیڈمی پر 6 کڑور روپے خرچ کرچکے ہیں جب کہ اکیڈمی میں 350 سے زائد کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ انگلینڈ کو اگلے 4 ماہ میں 2 بہترین اسپنر دے سکتے ہیں اس کے لیے وہ کاؤنٹیز سے اسپنر کا ایک سیشن کرائیں گے جس میں سے 2 بولروں کا انتخاب کرکے اگلے 4 ماہ میں 2 بہترین اسپنرز تیار کرسکتے ہیں جو کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت، پاکستان اور سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
واضح رہے کہ سعید اجمل نے کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے اپنا ایکشن تبدیل کیا جس کے باعث ان کی بولنگ بے اثر ہو گئی اور وہ اب ٹیم سے باہر ہیں جب کہ گذشتہ دنوں انہوں نے ایک انٹرویو میں آئی سی سی پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد بھی کیا تھا جس پر بورڈ بھی ان سے ناراض ہے۔
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…