ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) وسیم اکرم اپنے اشتہارات میں دیئے گئے۔ پیغامات کے برعکس امریکہ کی سڑکوں پر سگریٹ پیتے کیمرے کی قید میں آگئے۔ 49سالہ لیجنڈری باو¿لر اس وقت کرکٹ آل سٹار ٹی ٹونٹی ٹورنامنت میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں جہاں اس ایونٹ کا دوسرا ٹونٹی ٹونٹی میچ بدھ کو ہیوسٹن میں کھیلا جانا ہے ، اس میچ سے قبل قومی ٹیم کی سابق کپتان کی سگریٹ پیتی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس نے ان کے قول و فعل میں تضاد کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ اپنے پلیئنگ کیریئر میں وسیم اکرم نے ایک اشتہا ر میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے نوجوانوں کو اپنے نہ تھکنے کی وجہ سگریٹ سے دوری رکھنا بتایا تھا تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب اپنا یہ پیغام بھول گئے ہیں حالانکہ ایک پوری نسل ان کے اس اشتہار پر جوان ہوئی ہے اور آج بھی وہ اپنے کوچنگ کیریئر میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر سب سے زیادہ کام کر نے پر زور دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے 2009ءمیں اپنی پہلی اہلیہ ہما اکرم کے انتقال کے بعد سگریٹ پینا شروع کی جس کی وجہ شاید ان کی جدائی کا غم مٹانا ہوسکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































