فیصل آباد(آن لائن)گورنر پنجاب جو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چانسلر بھی ہیں نے فوری طور پر ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عالمی معیار کی سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے اکیڈمی کا سامان اور دیگر اشیاءکو دو روز کے اندر اٹھانے کا حکم دے دیا ہے ۔ آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر کی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر سعید اجمل کی خدمات کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کی معیاد رکھی گئی جس کا افتتاح کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی او فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کیا بعد ازاں اس اکیڈمی پر ملک بھر کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کردیا اور سعید اجمل نے اس اکیڈمی کیلئے اپنی جیب سے چھ کروڑ خرچ کئے اس اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تمام کھلاڑی جن میں کپتان مصباح الحق، ون ڈے کا اظہر علی ، شاہد آفریدی کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی یہاں ٹریننگ کیلئے آتے رہے گزشتہ سال زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سعید اجمل کی کرکٹ سے عارضی علیحدگی کی وجہ سے اس اکیڈمی کو سکیورٹی کے نام پر بند کردیا زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کا کہنا تھا کہ پشاور آرمی ہائی سکول کے واقعہ کے بعد سکیورٹی خدشات پائے جاتے ہیں اس لئے اس اکیڈمی کو عارضی طور پر بند کیاجائے گا بعد ازاں زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے اس اکیڈمی میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سکیورٹی کارڈ جاری کئے اب تک چار سو سے زائد ملک بھر سے کھلاڑی اس اکیڈمی سے سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں سے ٹریننگ لے چکے تھے
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
گزشتہ روز اچانک زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد اور ضلعی انتظامیہ نے گورنر پنجاب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی کے سینڈیکٹ نے سعید اجمل کو فوری بند کرنے کی منظوری دی ہے اور اس سلسلے میں سعید اجمل کو جو اراضی زمین کیلئے فراہم کی تھی اسے واپس لینے کا حکم دیا جاتا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سعید اجمل سے کہا گیا ہے کہ تین دن میں اکیڈمی کا تمام سامان اٹھا کر لے جائیں ورنہ اسے ضبط کرلیا جائے گا ۔ سعید اجمل نے آن لائن کو بتایا کہ یہ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا یہ فیصلہ قبول نہیں اس سلسلے میں ملک بھر کے بڑے شہروںمیں احتجاج کرینگے جس میں کرکٹ کے کھلاڑی بھی شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جیب سے اس اکیڈمی کیلئے چھ کروڑ خرچ کئے کھیتوں کو تبدیل کرکے کرکٹ گراﺅنڈ بنائی عالمی معیار کی بائیس وکٹیں بنوائیں تعمیراتی کام کروائے گئے اور چار سو سے زائد کھلاڑیوں کی تربیت شروع کی اس اکیڈمی کو بند کرنے کا فیصلہ کسی بھی قبول نہیں کرینگے اگر زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو گیارہ نومبر کو بدھ کو ضلع کونسل چوک اور پریس کلب کے باہر کھلاڑی احتجاج کرینگے اور کرکٹ بیگ کے سامان بھی جلائے جائینگے ۔
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف
گورنر پنجاب نے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی
9
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں