اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

برزبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دے دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برزبین(نیوز ڈیسک)برزبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 504 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 295 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میکلم اور راس ٹیلر نے پانچویں دن کا آغاز کیا۔میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب راس ٹیلر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔205 رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب نیشم صرف تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لیون نے تین، جبکہ مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور مچل مارش نے دو، دو جبکہ مچل جانسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی اور یوں اسے نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 503 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جو برنز نے 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 129 جبکہ ڈیوڈ وارنز نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارک گریگ نے تین ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…