ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

یاسر شاہ ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کو تگنی کا ناچ نچانے کیلئے پراعتماد

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی(آن لائن) یاسر شاہ ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کو تگنی کا ناچ نچانے کیلیے پ±راعتماد ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حریف سائیڈ کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھوں گا، جارحانہ انداز میری طاقت اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا، جب سست پڑوں توکنٹرول کھو بیٹھتا ہوں، شین وارن کے مشوروں کے باوجود اپنا فطری انداز تبدیل نہیں کروں گا۔انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میں 15 وکٹیں لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی 2-0 سے کامیابی میں اہم کردار نبھایا بلکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، وہ کمر میں تکلیف کے باعث ابوظبی میں پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے جو ڈرا ہوگیا تھا۔انھیں اس میچ کا حصہ نہ ہونے پر بھی کافی مایوسی ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے کہاکہ اب اپنی پوری توجہ 11 نومبر سے انگلش ٹیم کے خلاف شروع ہونے والی چار ون ڈے میچز کی سیریز پر مرکوز کرچکا ہوں، اور حریف سائیڈ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتاہوں۔ ان کاکہنا تھاکہ سری لنکا کی وکٹوں میں کافی باو¿نس تھا مگر یو اے ای میں پچز سلوہے اور مجھے ان پر کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔اس کے باوجود توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔یاسر شاہ نے کہاکہ فطری طورپر میری بولنگ میں جارحانہ پن موجود ہے، اسی کی وجہ سے ہی ردھم آتا ہے،اس کے ساتھ صبر وتحمل کیلیے بھی پوری کوشش کرتا ہوں، سلو پڑنے پر میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھتا ہوں جس سے بولنگ شارٹ اور لوز ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شین وارن نے مجھے جو مشورے دیے ان پر فارغ وقت میں پریکٹس کروں گا، مگر ایک بات یقینی ہے کہ اپنے فطری انداز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں لاوں گا۔یاسر شاہ نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوتی ہیں، بھرپور سپورٹ سے مجھے زیادہ سے زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرنے کی تحریک ملتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…