پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

برزبین ٹیسٹ: آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو 504 رنز کا ہدف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

برزبین(نیوز ڈیسک)برزبین میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے 504 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔اب سے کچھ دیر قبل چائے کے وقفے پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے جبکہ اسے جیتنے کے لیے مزید 362 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میکلم اور راس ٹیلر کریز پر موجود ہیں۔کین ولیمسن 59، گپٹیل 23 اور لیتھم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 2 اور سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔اس طرح اسے مجموعی طور پر 503 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔آسٹریلوی اوپنرز نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور جو برنز نے 129 اور ڈیوڈ وارنر نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ نو اور ایڈم ووگز ایک رن پر کھیل رہے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے تین وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ بولٹ کے حصے میں آئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن نے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ایک وقت پر نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹیں محض 118 رنز پر گر گئی تھی۔ دوسرے نمایاں سکورر لیتھم رہے جنھوں نے 47 رنز بنائے۔ راس ٹیلر صفر پر جبکہ کپتان برینڈم میکلم چھ رنز بناکر جانسن کا شکار ہو گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے میچل سٹارک نے چار اور میچل جانسن نے تین وکٹیں لیں جبکہ ایک، ایک وکٹ ہیزل وڈ، ناتھن لیئن اور میچل مارش کے حصے میں آئی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…