جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

شارجہ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی شاندار بائولنگ کا چرچا چہار دانگ عالم پھیل گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے سپنر یاسر شاہ کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس نے تو پاکستانیوں کے دل جیت لئے لیکن شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز انہوں نے انگلش بلے باز کو ایک ایسی گیند پر آئوٹ کیا جس کا چرچا پوری دنیا میں ہو رہا ہے اور دنیا بھر کے کئی خبر رساں ادارے بھی اسے نظرانداز نہ کر سکے اور شہ سرخیوں میں اس گیند اور یاسر شاہ کا ذکر کرتے رہے۔اس ایک ڈلیوری کے بعد ہرکوئی یاسر شاہ کا دیوانہ نظر آیا، کئی افراد نے تو اس بال کو بال آف دی سنچری بھی قرار دیدیا۔انہوں نے انگلش بلے باز سمیت پٹیل کو جس طرح پویلین کی راہ دکھائی اس سے ناصرف آسٹریلیا کے لیجنڈ سپنر شین وارن کی یاد تازہ ہو گئی ۔انگلینڈ جو اپنی دوسری اننگز کھیل رہا تھا اور اس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی، 287 رنز پر 7 کھلاڑی آٹ ہو چکے تھے اور اسے ابھی پاکستان پر صرف 53 رنز کی برتری ہی حاصل ہو سکی تھی۔سمیت پٹیل پراعتماد بلے بازی کر رہے تھے اور 42 رنز بنا چکے تھے مگر یاسر شاہ نے سٹارٹ لیا، بازو گھمایا اور گیند پھینک دی، لیگ سٹمپ کی جانب گرتی گیند دیکھ کر سمیت پٹیل بھی تیار ہو گئے لیکن گیند کچھ اس انداز سے پھینکی گئی تھی کہ آف سٹمپ پر جا لگی، سمیت پٹیل کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، یاسر شاہ نے فخریہ انداز میں ہاتھ ہوا میں بلند کئے تو کھلاڑی انہیں مبارکباد دینے پہنچ گئے، کمنٹیٹرز سے بھی رہا نہ گیا اور ایسے القابات سے نوازا جو کم ہی کسی بائولر کیلئے ادا کئے جاتے ہیں۔اس ایک گیند سے یاسر شاہ کی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر ہوا ہے، کرکٹ کے بابے بھی یاسر شاہ کو دنیا کا سب سے بڑا سپنر قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو کوئی بعید نہیں کہ وہ کئی ریکارڈز توڑیں گے اور کئی نئے ریکارڈز بھی بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…