لاہور(نیوز ڈیسک) پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں عاصم خان، اسرار احمد، رئیس خان اور وقار محبوب کوالیفائنگ مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سال کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے مین مرحلے کا آغاز ہفتے سے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا، 25 ہزار ڈالر انعامی رقم کے پی ایس اے ایونٹ میں ورلڈ نمبر 35 مصر کے عمر مغید ٹاپ سیڈ ہیں، ان کے ساتھ مزید 4 غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، 2 کوالیفائنگ راو¿نڈ میں ہار گئے تھے۔جمعے کو کوالیفائنگ فائنل میں فتح کے ساتھ پاکستان کے 4 نوجوان کھلاڑیوں نے بھی مین مرحلہ کھیلنے کا حق حاصل کیا، عاصم خان نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وقاص محبوب کو 3-2 سے مات دی، عاصم کا مین مرحلے کے ابتدائی میچ میں ٹاپ سیڈ مصر کے عمر مغید سے مقابلہ ہوگا۔ دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں نوجوان رئیس خان نے بہتر رینکنگ کے حامل ظاہر شاہ کو 3-1 سے زیر کیا، وہ ہفتے کو5 سیڈ دانش اطلس خان کے خلاف کورٹ میں اتریں گے۔ایک اور میچ میں وقار محبوب نے بلال ذاکر کو بھی اسی مارجن سے ہراتے ہوئے فائنل راو¿نڈ میں قومی نمبر ون ناصراقبال سے مقابلے کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ چوتھے اور آخری کوالیفائنگ فائنل میں ایشین جونیئر چیمپئن اسرار احمد نے احسن ایاز کو 3-1 سے مات دی، اسرارکا اب فائنل راو¿نڈ کے ابتدائی میچ میں امریکی ٹوڈ ہرٹی سے مقابلہ ہوگا۔ٹورنامنٹ کے مین مرحلے میں ناصراقبال، دانش اطلس خان، طیب اسلم، عامر اطلس خان، فرحان محبوب، محمد ثاقب یوسف اور خواجہ عادل مقبول براہ راست جگہ بنائی جبکہ چار قومی پلیئر کوالیفائنگ راو¿نڈ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے، ایونٹ میں مصر کے عمر مغید، کریم الفتحی، امریکی ٹوڈ ہرٹی اور آسٹریا کے عقیل الرحمان بھی حصہ لے رہے ہیں
اسکواش: عاصم خان اور اسرار فائنل راونڈ میں پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
چین جائیں
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































