اسلام آباد(نیوزڈیسک) انگلش فاسٹ باﺅلر ٹخنے کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہوکر وطن واپس روانہ ہو گئے۔وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری شکار ہوئے اور اسی وجہ سے وہ شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔وہ آئندہ ہفتے سے ابوظہبی میں شروع ہونے والی ایک روزہ اور پھر ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ مارک وڈ اس سے قبل بھی اس انجری کا شکار ہو چکے ہیں اور انھوں ے تسلیم کیا تھا کہ شاید انھیں اس انجری سے چھٹکارے کیلئے سرجری کرانی پڑے۔ایشز سیریز میں بھی انھوں نے انجکشن لگوا کر شرکت کی تھی لیکن تیسرے ٹیسٹ سے قبل ان کی ہمت جواب دے گئی تھی اور انھیں ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے بٹھا دیا گیا تھا تاہم آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔نیشنل چیف سلیکٹر نے کہا کہ مارک وڈ کے ٹخنے کی حالت سے سب واقف ہیں، ہم گرمیوں میں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران ان کا کام بانٹنے میں کامیاب رہے لیکن اب ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے پر فوری طور پر اسپیشلسٹ سے مشورہ لینے کی ضرورت ہے۔ لیام پلنکٹ کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا