اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فتح پر سابق کرکٹرز نے بھی داد و تحسین کے پھول برسا دیئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف سیریز میں فتح پر سابق کرکٹرز نے بھی داد وتحسین کے پھول برسا دیئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شارجہ ٹیسٹ اور سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سابق کرکٹرز نے بھی زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ انگلش ٹیم ترنوالہ نہیں تھی، میزبان نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لینا آسان نہیں ہوتا، اسپنرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی نمبر 2 پوزیشن حاصل کرکے خود کو کرکٹ کی ایک قوت کے طور پر منوایا جسے نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوگا۔ شارجہ میں محمد حفیظ کی اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی، دبئی میں وہاب ریاض نے ایسا ہی کردار ادا کرتے ہوئے فتح چھین لی تھی،5 روز تک کھیل چلتا رہا، اس لیے پچ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ب±را نہیں کہا جاسکتا۔عبدالقادر نے کہا کہ انگلینڈ نے توقع سے زیادہ مزاحمت کی، ان کی لمبی بیٹنگ لائن کو زیر کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن اسپنرز نے صبر اور پلاننگ سے مشن مکمل کیا، پیسرز کو بھی ناکام نہیں کہا جاسکتا، انھوں نے اہم وکٹیں اڑائیں اور دباو¿ برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔محسن حسن خان نے کہا کہ قومی ٹیم نے مہمانوں کو ایک زبردست معرکے بعد شکست دی، انگلینڈ کو بھی حیرانی ہوگی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مصباح الحق ایک بہترین کپتان ہیں انھیں ابھی ریٹائر نہیں ہونا چاہیئے، ان کی موجودگی میں ڈسپلن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ شاندار کامیابی کے بعد کھلاڑیوں میں زیادہ اعتماد پیدا ہوا۔عامر سہیل نے کہا کہ ایک بہترین ٹیم کیخلاف فتح خوش آئند ہے، مصباح الحق کی قیادت کا بھی اہم کردار تھا، ان کی پاکستان کو ضرورت ہے۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کردینا چاہیئے۔شعیب محمد نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، پلان اچھا تھا اور اس پر عمل کرنے والوں کی محنت بھی شامل تھی، اسپنرز کی کارکردگی بہت اچھی رہی، یاسر شاہ کا شعیب ملک نے بھی بخوبی ساتھ نبھایا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…