ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ محمد حفیظ کیرئیر کے بہترین درجے پر پہنچ گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شارجہ ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ محمد حفیظ اپنے کیرئیر کے بہترین درجے پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جوئے روٹ کے 2 درجے تنزلی کے باعث بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جب کہ جبوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ جوئے روٹ 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یونس خان اور اسد شفیق بھی ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹی اور بارہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ اپنے کیرئیر کی بہترین 24 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں انگلنڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل محمد حفیظ 33 ویں پوزیشن پر تھے اور سیریز میں مجموعی طور پر 79 پوائنٹس حاصل کر کے 9 درجے ترقی پائی۔اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے آل راو¿نڈر شعیب ملک بیٹنگ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے باعث انھیں 15 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بولنگ میں انھوں نے 57 پوائنٹس درجے ترقی کی اور 44 ویں پوزیشن پر اپنے کیرئیر کو خیر باد کہا۔ دوسری جانب پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میں اپنی 10 ویں پوزیشن برقرار رکھی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو 9 برس بعد دوسری پوزیشن پر لے آئے۔بولنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین بدستوں پہلے درجے پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن شارجہ ٹیسٹ میں 6 وکٹیں لے کر 22 پوائنٹس حاصل کر کے یاسر شاہ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے۔ یاسر شاہ نے شارجہ ٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر کے 19 پوائنٹس حاصل کئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پوائنٹس کی تعداد 846 ہو گئی ہے جب کہ پہلی پوزیشن پر موجود جنوبی افریقی اسٹین گن دونوں ان دونوں سے 59 پوائنٹس آ گے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…