لاہور( آن لائن ) سابق کپتان یونس خان کے لئے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں واپسی لاسٹ لائف لائن ثابت ہو سکتی ہے۔ورلڈ کپ کے بعد یونس خان نے چار سیریز مس کیں لیکن سلیکشن کمیٹی نے یوٹرن لیتے ہو ئے مڈل آرڈر کو استحکام دینے کے لئے یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے آخری وقت تک یونس خان کی ٹیم میں شمولیت پر اصولی موقف پر قائم رہی کہ وہ ان کے مستقبل کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید کو بیان دینا پڑا کہ اب یہ یونس خان پر منحصر ہے کہ وہ ٹیم مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلیں۔سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین شہریار خان کو مطلع کیا کہ یونس خان کے نام پرمینجمنٹ کو تحفظات ہیں جس پر چیئرمین شہریار خان نے صاف بتا دیاکہ اگر یونس خان توقعات پر پورا نہیں اترتے تو پھر مستقبل کو دیکھتے ہو ئے پیچھے کی بجائے آگے دیکھا جائے۔اس طرح اگر یونس خان اس سیریز میں کامیاب نہیں ہوتے تو آئندہ انہیں ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہو جائے گا ۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟