اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری لنکا ، ویسٹ انڈین لیگ اسپنر سیموئیل بدری ڈینگی بخار میں مبتلا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو ( آن لائن ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر سیموئیل بدری ڈینگی بخار کے باعث سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ نے سیموئیل بدری کے متبادل کے طور پر دیوندرا بشو کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ بدری ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کیرون پولارڑ، ڈیرن سیمی اور ڈیوائن براوو کے ساتھ سری لنکا نہیں پہنچے۔ بشو پہلے ہی ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں۔ بدری 2012 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے اہم رکن تھے جبکہ وہ اس فارمیٹ کے سرفہرست عالمی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر 9 نومبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…