لاہور(نیوزڈیسک) انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے ساتھ ہی پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔شعیب ملک نے آخری ٹیسٹ میں کیریئر بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے میچ میں7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق ملک نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوران ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا، ٹیسٹ ختم ہونے کے ساتھ ہی ان کا کیریئر بھی انجام کو پہنچ گیا۔ ملک کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں بلے کے ساتھ ناکام رہے البتہ انہوں نے باﺅلنگ کے شعبے میں کیریئر بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے میچ میں7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ملک نے 35 ٹیسٹ میچز میں 1898 رنز بنائے اور 32 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے تین سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بنائیں، انفرادی طور پر 245 رنز ان کا اننگز میں بہترین سکور ہے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر بہترین 245 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں