اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شارجہ ٹیسٹ اور سیریز پاکستان نے جیت لی،رینکنگ بھی دوسرے نمبر پر آ گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ آخری روز پاکستان نے انگلینڈ کو 127 رنز سے شکست دے کر میچ اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔جمعرات کو پانچویں روز پاکستان کے 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے کک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری سکور کی تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں سات وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے 46 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دن کے دوسرے ہی اوور میں اس کی تیسری وکٹ گر گئی۔آخری ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔سمیت پٹیل اور جانی بیرسٹو بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز ٹیلر دو، عادل رشید 22 اور براڈ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چار، شعیب ملک نے تین اور ذوالفقار بابر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بدھ کو میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے جبکہ اس کا ہدف 284 رنز ہے۔چوتھے روز آؤٹ ہونے والے پہلے انگلش بلے باز معین علی تھے جنھیں 22 کے انفرادی سکور پر شعیب ملک نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ شعیب نے ہی ایئن بیل کی وکٹ بھی لی جو کوئی رن نہ بنا سکے۔پاکستانی بولروں نے انگلش اننگز کے ابتدائی 18 اوورز میں ہی اپنے دونوں ریویوز ضائع کر دیے جب پہلے الیسٹر کک اور پھر جو روٹ کے خلاف امپائر کے ناٹ آؤٹ فیصلے کو تھرڈ امپائر نے برقرار رکھا۔اس سے قبل چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم 355 رنز بنا آؤٹ ہوگئی تھی۔دن کے پہلے سیشن میں نائٹ واچ مین راحت علی کی وکٹ کے علاوہ پاکستان کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔پاکستانی اننگز کی خاص بات اوپنر محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی تھی جو 151 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی نویں سنچری تھی۔ان کے علاوہ اسد شفیق نے 46، مصباح الحق نے 36 جبکہ سرفراز احمد نے 38 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو برتری دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔انگلینڈ کے لیے سٹوئرٹ براڈ نے تین، جیمز اینڈرسن نے دو وکٹیں لیں جبکہ عادل رشید، سمت پٹیل اور معین علی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔اس میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 234 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور اسے پاکستان پر 72 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے اور اگر وہ یہ میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو ٹیسٹ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…