شارجہ(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز آل راو¿نڈر محمد حفیظ انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز سنچری سکور کر کے پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز کی طرف سے زیادہ سنچریاں سکور کر نے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے جبکہ محمد حفیظ سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے پاکستانی اوپنرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ میں محمد حفیظ نے 151رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کر کٹ میں بطور اوپننگ بلے باز سب سے زیادہ سنچیاں بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں،محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں بطور اوننگ بلے باز 9 ویں سنچری سکور کی۔محمد حفیظ نے 86ٹیسٹ میچوں میں 41.07رنز کی اوسط سے 3204رنز سکور کئے ہیں۔اس فہرست میں پاکستان کے سابق اوپننگ بلے باز سعید انور 11سنچریاں بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب محمد حفیظ سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور بنانے والے پاکستانی اوپنرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے، انھوں نے شارجہ میں 20 ویں بار یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے حنیف محمد کو پیچھے چھوڑ دیا ، اس سے قبل سعید انور36، مدثر نذر24 اور توفیق عمر21 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔محمد حفیظ ٹیسٹ کر کٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں میں 9ویں نمبر پر آگئے ہیں ،اس فہرست میں مصباح الحق67چھکوں کے ساتھ پہلے ،یونس خان60چھکوں کے ساتھ دوسرے اور وسیم اکر م57چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔