اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پی سی بی سعید اجمل کے انٹرویو پر ناراض، جواب طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سعید اجمل کی جانب سے دیئے گئے انٹرویوز میں بھارتی کھلاڑیوں ، آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے پر تنقیدپرپاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل سے جواب طلب کر لیا ہے۔اس سلسلے میں پی سی بی نے قومی کرکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے انہیں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہے گا اگر سعید اجمل کمیٹی کو مطمئن کر پائے تو ٹھیک ورنہ وہ کنٹریکٹ سے محروم ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینلز پر دیئے گئے اپنے انٹرویوز میں سپن کے جادوگر سعید اجمل نے کہا تھا کہ آئی سی سی کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے۔انہوں نے باولنگ ایکشن درست نہ ہونے پر بھارتی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے متعصب رویے اور پی سی بی کے مناسب اقدامات نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔سعید اجمل نے اپنے باولنگ ایکشن پر پابندی کے دوران بورڈ کے رویے پر شکوہ بھی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…