نئی دہلی (نیوز ڈیسک )عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات کی بحالی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کےلئے دوطرفہ سیریز بہترین ذریعہ ہے تو اس کا انعقاد ہوناچاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ دوطرفہ کرکٹ سیریز کی بحالی کے لیے گیند دونوں حکومتوں کے کورٹ میں ہے انہوںنے کہاکہ یہ مسائل ہیں جن کے حل کےلئے دونوں حکومتوں کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ¾اگر حکومتیں محسوس کرتی ہیں کہ اگر یہ کرکٹ آگے بڑھنے کےلئے بہترین راستہ ہے اور اگر کرکٹ بورڑ بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں تو مجھے آپش میں نہ کھیلنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی لیکن اگر حکومتیں سمجھتی ہیں کہ یہ مناسب نہیں ہے تو تسلیم کرنا چاہیے۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ٹنڈولکر نے کہاکہ اس کا مقصد کرکٹ کو عالمگیر کھیل بنانا ہے جو دنیا کادوسرا مقبول کھیل ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک بھارت سیریز کے ذریعے ایک مقصد یہ ہے کہ مزید لوگوں کو کرکٹ سے متعارف کرائیں اور امریکا میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا جو مستقبل میں کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
پاک بھارت تعلقات بحال ہونے چاہئیں ،سچن ٹنڈولکر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































