اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونس خان زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ صرف 9ہزار زنر بنائے بلکہ وہ گرین کیپس کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 50یا زیادہ کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔سری لنکا کے خلاف 2000میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان اب تک 104ٹیسٹ میچز میں 53.94کی اوسط سے 9ہزار 116رنز بنا چکے ہیں۔ یونس خان دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جو اب تک ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 50یا اس سے زائد کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں۔یونس خان سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈ مین اور انگلینڈ کے ہربرٹ اسکلف کے پاس تھا۔ ڈان بریڈ مین نے 52ٹیسٹ میچز میں 99.94کی اوسط سے 6ہزار 996جب کہ ہربرٹ اسکلف نے 54ٹیسٹ میچز میں 60.73کی اوسط سے 4ہزار 555رنز اسکور کئے تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…