شارجہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کے درمیان ون ڈے ٹیم کے انتخاب کیلئے بات چیت کے موقع پر تلخ کلامی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید شارجہ میں گذشتہ کئی دنوں سے ون ڈے ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کررہے ہیں اسی سلسلے می ہارون رشید نے پاکستانی ہیڈ کوچ وقار یونس سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں عہدیدارون کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ وقار یونس نے صہیب مقصود اور یونس خان کی ٹیم میں شمولیت پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ کی جانب سے یونس خان کو شامل کرنے کی مخالفت پر ہارون رشید نے تجربہ کار بلے باز کی بھرپور حمایت کی اور دوٹو انداز میں واضح کیا کہ ان کی شمولیت کا فیصلہ حتمی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وقار یونس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے صہیب مقصود کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ بابر اعظم کو شامل کرلیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں