اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹاپ ٹیموں کا ٹکراؤ، ٹیسٹ رینکنگ میں ’’زلزلے‘‘ کی پیشگوئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) ٹاپ ٹیموں کے ٹکراو¿ سے ٹیسٹ رینکنگ میں’ زلزلے‘ کی پیشگوئی کردی گئی، پاکستان کو دہائی میں پہلی مرتبہ دوسرے نمبر پر رسائی کیلیے شارجہ میں ہر صورت انگلینڈ کو زیر کرنا ہوگا، میچ ڈرا ہونے سے تیسری پوزیشن ہاتھ آئے گی۔
نیوزی لینڈ کو زیر کرکے کینگروز پھر سے اپنی سیکنڈ پوزیشن چھین سکتے ہیں، بھارت اپنے ہوم گراو¿نڈز پر جنوبی افریقہ کو حیران کرکے ٹاپ ٹیم کا اعزاز حاصل کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ جنگ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، دوسری جانب آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت جنوبی افریقہ سے دودو ہاتھ کرنے کیلیے تیار ہے۔
اس ماہ ٹاپ 6 ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ محاذ پر گھمسان کی جنگ کا براہ راست اثر رینکنگ چارٹ پر پڑے گا جس میں کئی ٹیمیں اوپر نیچے ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کو گذشتہ ایک دہائی میں پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلیے انگلینڈ کو ہر صورت شارجہ میں زیر کرنا ہے، اگر میچ ڈرا ہوا تو پھر گرین کیپس سیریز میں 1-0 کی برتری کی بدولت تیسرے نمبر پر ترقی پا لیں گے اور انگلینڈ کو چوتھے نمبر پر جانا پڑے گا۔
انگلش ٹیم کی فتح کی صورت میں دونوں سائیڈز کی سیریز سے قبل کی تیسری اور چوتھی پوزیشن ہی برقرار رہے گی۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ میں اگلی اپ ڈیٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر جاری ہوگی۔ اگر اس سیریز میں کینگروز 1-0 سے بھی جیت گئے تو دوبارہ دوسری پوزیشن کے حقدار بن جائیں گے۔اگر نیوزی لینڈ سیریز میں کلین سویپ کا کارنامہ انجام دے تو پھر وہ بھی ٹاپ تین ٹیموں میں شامل ہوسکتا ہے۔
اس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ کو اپ ڈیٹ بھارت اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔ اگر بھارتی سائیڈ اپنے ہوم گراو¿نڈز پر پروٹیز کو چاروں ٹیسٹ میچز میں شکست دے تو وہ ایک بار پھر دنیا کی ٹاپ ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز حاصل کرسکتی ہے، اگر یہی نتیجہ جنوبی افریقہ کے حق میں رہا تو پھر ویرات کوہلی الیون کو چھٹے نمبر پر جانا پڑسکتا ہے، اس وقت وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…