شارجہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور ون ڈے کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے باوجود ون ڈے ٹیم میں یونس خان کی ممکنہ واپسی کی مخالفت کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان اور کوچ کی مخالفت کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سلیکشن سے متعلق مینجمنٹ کپتان اور ہیڈ کوچ سے تفصیلی بات کی جس میں سب سے اہم موضوع تجربہ کا ر بلے باز کی شمولیت رہا۔معلوم ہوا ہے کہ کپتان اظہر علی اور کوچ وقار یونس ون ڈے ٹیم میں یونس کی شمولیت سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے خیالات سے اتفاق نہیں کیا اور دونوں نے چیف سلیکٹر سے ملاقات اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے ۔ کپتان اور ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کو ون ڈے میں کھلانے پر اصرا ماضی میں سلیکشن میٹی کے ان دعوون کی نفی ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے پیش نظر مواقع دینے کا کہا گیا تھا۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کا کہناتھا کہ یونس خان تجربے کا ر ہونے کیساتھ ساتھ بھرپور فارم میں ہے جو کہ ون ڈے ٹیم کے بھی کام آسکتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں