اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آخری ٹیسٹ,تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا لئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (نیوزڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کےخلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لئے . گرین شرٹس کو انگلش ٹیم کے خلاف مجموعی طورپر 74رنز کی برتری حاصل ہوگئی . محمد حفیظ 97رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں . انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے ایک ,ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔منگل کو شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 222 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو جیمز ٹیلر 74 اور جونی بیئرسٹو 37 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے پانچویں اوور میں راحت علی نے جیمز ٹیلر کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم شراکت کا خاتمہ کر دیا بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، ٹیلر 76 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ٹیلر کے آﺅٹ ہونے کے بعد بیئرسٹو کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 43 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند کا نشانہ بنے، عادل راشد 8 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، 287 رنز پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ گری جب سامت پٹیل 42 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اس کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکا اور پوری ٹیم 306 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ اینڈرسن 7 اور سٹوکس بغیر کوئی رن بنائے ملک کی گیند کا نشانہ بنے۔ شعیب ملک نے 4، یاسرشاہ نے 3، راحت علی نے 2 اور ذوالفقار بابر نے ایک، کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو محمد حفیظ اور اظہر علی نے ٹیم کو 101 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، اظہر علی 34 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے، اگلے اوور میں جیمز اینڈرسن نے شعیب ملک کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر حفیظ نے یونس کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 146 کے مجموعی سکور پر براڈ نے یونس کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، یونس 14 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس طرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر 146 رنز بنا لئے اور اسے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 74 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، حفیظ 97 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں . راحت علی نے ابھی تک رنزوں کا کھاتہ نہیں کھولا.جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…