جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ , خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں ٹارگٹ کلنگ سے خراب ہوتے حالات کے باعث دورہ ملتوی کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں انتہا پسندوں کے حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سے خراب ہوتے حالات کے باعث دورہ ملتوی کردیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ (بی سی بی) نے تین ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کےلئے مہمان ٹیم کے ڈھاکہ پہنچنے سے محض ایک دن پہلے دورہ ملتوی ہونے کا اعلان کیا۔غیر ملکی میڈیا کو بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ناظم الدین چوہدری نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ حکام نے انھیں مطلع کیا کہ خواتین کرکٹ ٹیم منگل کو ڈھاکہ نہیں آسکتی ۔انہوںنے کہاکہ انھوں نے دورہ ملتوی کرنے کی وجہ انتظامی مسائل بتائے ہمیں امید ہے کہ مسائل جلد ہی حل ہوں گے اور وہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے اس حوالے سے جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیف یا حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم بنگلہ دیش میں مقتول سیکولر مصنف کے ساتھ کام کرنے والے پبلشر کے قتل کے دودن بعد دورہ ملتوی کرنے کا اعلان سامنے آیا ۔دو دیگر سیکولر بلاگرز اور دوسرے کتابوں کے پبلشر پر بھی اسی دن شدید حملہ کیا گیا تھا جس سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا ۔جنوبی افریقہ خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ بنیادی طور پر اکتوبر میں ہونا تھا تاہم بنگلہ دیش میں اطالوی سماجی کارکن اور جاپانی باشندے کے قتل کے بعد دورے کو ملتوی کیا گیا تھا ,داعش نے ان حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا جسے بنگلہ دیش حکومت نے دوٹوک انداز میں مسترد کردیا تھا۔ اس سے قبل ستمبر کے اواخر میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے بھی سیکورٹی مسائل کے باعث دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل اپنا دورہ منسوخ کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کو حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد مغربی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے حملے کرسکتے ہیں تاہم زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پیر کے روز تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کےلئے بنگلہ دیش پہنچ گئی یہ دورہ جنوری 2016 میں شیڈول تھا تاہم بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر سیریز کے انعقاد کیلئے انتظامات کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…