ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیش کنیریا کے خلاف انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے درخواست کی سماعت ملتوی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے دنیش کنیریا کے خلاف انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے درخواست کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی دنیش کنیریا پر اسپاٹ فکسنگ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس کی رقم جرمانے کے ساتھہ ڈھائی لاکھ پاو ¿نڈ ہوچکی ہے اس جرمانے کی رقم ان کی جائیداد فروخت کرکے ادا کرائی جائے۔ عدالت میں گزشتہ سماعت پر نجی بینک کی جانب سے دنیش کنیریا کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات جمع کرادی گئی تھی جس پر عدالت نے یہ رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم منگل کے روز ہونے والی سماعت پر دونجی بنکوں کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پر عدالت نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دنیش کے بنک اکاونٹ کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائے ورنہ بنک منیجر کے وارنٹ جاری کیئے جائیں گے.۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دنیش کنیریا نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ ان کے خلاف انگلش بورد کی جانب سے کیے جانے والے پینل کے ہیئرنگ کے اخراجات ہیںجن کا مطالبہ بورڈ کررہا ہے ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…