ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر مستعفی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سندر رامن آئی پی ایل کے سابق سربراہ للیت مودی کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے لیکن 2010 میں ان کی معطلی کے بعد این سری نواسن کے بھی قریب تھے۔کرک انفو (CricInfo) کے مطابق رامن نے اپنا استعفیٰ ٰناگپور میں میٹنگ کے دوران بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر کے حوالے کردیا۔سندر رامن 2013 میں آئی پی ایل میں کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے شبہات پر زیر تفتیش ہیں اور انھیں 15 نومبر کو لودھا کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے۔واضح رہے بی سی سی آئی کے سربراہ نے رامن کو واضح کیا تھا کہ وہ خود مستعفی ہوجائیں یا بی سی سی آئی کی سالانہ میٹنگ میں ممکنہ طورپر مستعفی ہونے کو کہاجائےگا۔منوہر کے بورڑ سربراہ بنتے ہی رامن کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہوگئے تھے جب انھوں نے جولائی میں یہ بیان دیا تھا کہ “رامن کو مدوگالے کمیٹی رپورٹ میں انھیں غلطی کا مرتکب قرار دیے جانے کےبعد فوراًچلے جانا چاہیے،انھیں فوری مستعفی ہونا چاہیے اور اب کھیل میں لوگوں کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے رامن کو جانا چاہیے “۔مدوگالے رپورٹ میں رامن کے حوالے سے کہاگیا تھاکہ “وہ بکی کو جانتا تھا اور ایک سیزن میں ان سے آٹھ دفعہ رابطہ ہوا تھا۔جب کمیٹی نے ان سے پوچھا تو انھوں نے اس کا اعتراف کیا کہ وہ بکی کو جانتے ہیں لیکن فکسنگ کے حوالے سے انھیں کوئی خبر نہیں ہے۔”ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں تین رکنی پینل نے سری نواسن کے داماد اور آئی پی ایل ٹیم چنائی سپر کنگز کے سابق مالک گروناتھ میاپن اورراجستھان رائلز کے شریک مالک راج کندرا کو آئی پی ایل میں کرپشن میں ملوث ہونے پر بی سی سی آئی کی کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں شریک ہونے پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…