اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل چار کرکٹرز وطن واپس بھیج دیے گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (نیوزڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل چار کرکٹرز وطن واپس بھیج دیے گئے ہیں جن میں عمران خان، جنید خان، شان مسعود اور فواد عالم شامل ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان شارجہ ٹیسٹ سے قبل ان فٹ ہوگئے تھے جبکہ جنید خان شان مسعود اور فواد عالم کا ون ڈے ٹیم میں منتخب کیے جانے کا امکان نہیں ہے لہٰذا انہیں بھی وطن بھیجا گیا ہے۔جنید خان اور فواد عالم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کسی میچ میں حصہ نہ لے سکے۔ شان مسعود ابوظہبی اور دبئی ٹیسٹ کھیلے تھے جن کی چار اننگز میں وہ صرف اٹھاون رنز بناسکے۔ چاروں اننگز میں انہیں جیمز اینڈرسن نے آو ¿ٹ کیا تھا۔عمران خان نے دد ٹیسٹ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں ہونے والا ہے جس کے لیے چیف سلیکٹر ہارون رشید ان دنوں شارجہ میں موجود ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے دو ون ڈے گیارہ اور تیرہ نومبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ تیسرا ون ڈے سترہ نومبر کو شارجہ اور چوتھا ون ڈے بیس نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 26 اور 27 نومبرکو دبئی میں ہونگے جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 30 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…