اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحالی کیلئے دونوں حکومتوں کو مذاکرات شروع کرنا چاہیں،سنیل گواسکر

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (آن لائن )سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال کرنے کیلئے دونوں حکومتوں کو مذاکرات شروع کرنا چاہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ دسمبر-جنوری کے دوران متحدہ عرب امارات میں متوقع باہمی سیریز کیلئے انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا منتظر ہے۔پی سی بی اور بی سی سی آئی نے ایک معاہدے کے تحت آٹھ سالوں میں چھ باہمی سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم، دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی اور سیاسی تناو¿ کے باعث دسمبر کی سیریز پر شبہات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔بی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے اپنی حکومت سے سیریز کھیلنے کی اجازت مانگی تھی، جس کے بعد اگلے دس دنوں میں بورڈ پاکستان کو حتمی جواب دے گا۔ گواسکر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو آپسی بداعتمادی ختم کرنی چاہیئے۔ شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کے موقع پر گواسکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں کوئی بھی مسئلہ حل کرنے کیلئے بات چیت ضروری ہے۔ جب تک آپ مذاکرات نہیں کریں گے مسائل حل نہیں ہوں گے اور یہی درست سمت میں پہلا قدم ہوتا ہے‘۔125 ٹیسٹ میچوں میں 10122 رنز سکور کرنے والے گواسکر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حتمی فیصلہ ہمیشہ حکومت کرتی ہے۔’میرے خیال میں کسی کھیل میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ حکومت کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کر سکے۔ تاہم، جب دونوں ٹیمیں ٹکراتی ہیں، تو شائقین میچ دیکھنے آتے ہیں، گھلتے ملتے ہیں اور اس طرح افہام و تفہیم پیدا ہوتی ہے، جو دونوں حکومتوں کیلئے ایک اشارہ ہے‘۔’میں کوئی سیاست دان نہیں اور میں بطور ایک سابق کھلاڑی کہہ رہا ہوں کہ جب تک آپ گفتگو نہیں کریں گے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا‘۔ ’میرے خیال میں سابق کھلاڑیوں کا بولنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ حکومت بہت سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کرتی ہے ‘۔ گواسکر نے تسلیم کیا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ خطے کے ساتھ ساتھ دنیا کیلئے اہم ہے۔ ’اگر انڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف نہیں کھیلے گا تو ان کی کرکٹ بھی متاثر ہوگی۔ان ملکوں کے آپس میں کھیلنے سے برصغیر کی کرکٹ مضبوط ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ ایشیا کپ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے‘۔گواسکر کا ماننا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہوم پر اور انڈیا سے نہ کھیلنے کا زیادہ نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے۔ ’پاکستانی نوجوان گھر پر سٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے سے محروم ہیں۔ بچے یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو کھیلتا نہیں دیکھ پا رہے‘۔انڈین ٹیم کے ساتھ تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والے گواسکر نے تسلیم کیا کہ پاکستان سے ان کی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ تاہم انہوں نے مسکراتےہوئے ایک شکایت بھی کی۔’دونوں دوروں کے بعد میری کمر کا سائز بڑھ گیا کیونکہ وہاں مجھے انتہائی لذیز کھانے بہت شوق سے کھلائے گئے‘۔’میرے کیریئر کے پہلے سات سالوں میں میری کمر کا سائز 30 انچ تھا لیکن پاکستان کے پہلے دورے (1978)کے بعد یہ 32 انچ ہوگئی۔ پھر ہم نے 83-1982 میں ایک اور طویل دورہ کیا، جس کے بعد یہ مزید بڑھ کر 34 ہو گئی‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…