اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو خون کے آنسو رلادیا،شاندار اعزازحاصل

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)انگلینڈ میں کھیلے گئے رگبی کے عالمی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔اس فتح کے نتیجے میں نیوزی لینڈ اس عالمی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے ٹویکنہیم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بلیک کیپس نے آسٹریلیا کو 17 کے مقابلے میں 34 پوائنٹ سے شکست دی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ایک مرحلے پر نیوزی لینڈ کو اپنے روایتی حریف ہمسایہ ملک پر تین کے مقابلے میں 21 پوائنٹس کی برتری بھی حاصل تھی اور میچ یکطرفہ لگ رہا تھا تاہم پھر آسٹریلیا کی جانب سے میچ میں واپسی ہوئی اور جب آخری 15 منٹ کا کھیل بچا تھا تو دونوں ٹیموں میں فرق صرف چار پوائنٹس کا رہ گیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم پھر ایک ڈراپ گول، ڈین کارٹر کی پینلٹی کک اور باو¿ڈن بیرٹ کی ٹرائی کی بدولت اپنی برتری میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی اور نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی چیمپیئن بن گئی۔یہ تیسرا موقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم رگبی کا عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ۔تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ارجنٹائن کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں میزبان انگلینڈ کو ابتدائی مرحلے میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ رگبی کے کسی بھی عالمی کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک بنا جو کوارٹر فائنلز مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…