اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں انتہاپسندو ں کا راج، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوبند کردیاگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں انتہا پسند شیو سینا کی طرف سے شدت پسند نظریات کے فروغ اور اہم شخصیات کو دھمکیاں دی جانے کے بعد بھارت کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی عمران طاہر بھی شدید دباﺅ میں ہیں اور انتظامیہ نے انہیں کمروں میں بند رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور انہیں بھارت کے بعض تاریخی مقامات پر جانے سے بھی روک دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سربرا شہر یار خان کی موجودگی میں بھارتی کرکٹ بورڈ پر انتہا پسندوں کے حملے کے بعد مہمان ٹیم بھی دباﺅ میں آگئی ہے او ر خاص طورپر عمران طاہر کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ٹیم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران طاہر سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوٹل کے کمروں میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران طاہر اپنی اہلیہ سمیعہ دلدار اور اٹھارہ ماہ کے بیٹے جبران کے ہمراہ ممبئی میں مختلف مقامات پر جانا چاہتے تھے اور وہ حاجی علی کی درگاہ پر بھی حاضری کے خواہشمند تھے لیکن انہیں ایسا کر نے سے روک دیا گیا ہے ۔عمران طاہر اور ان کے اہل خانہ کے لئے قریبی ہوٹل سے کھانا منگوایا جاتا ہے اور ٹیم کے میڈیا منیجر نے تصدیق کی ہے کہ عمران طاہر کےلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…