اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آخری ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم مشکلات کے ”بھنور“میں پھنس گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (نیوزڈیسک)آخری ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم مشکلات کے ”بھنور“میں پھنس گئی،پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 234 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ¾انگلش ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنا لئے ¾ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 71 رنز ¾سرفراز احمد 39 ، شعیب ملک 38 اور یونس خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ¾انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار ¾ سٹورٹ براڈ، سمیت پاٹیل اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اتوار کو یہاں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اظہر علی تیسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ٹیم کا اسکور 49 رنز پر پہنچایا تو حفیظ 27 کے انفرادی اسکور پر معین علی کی گیند پر کرس براڈ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ کھانے کے وقفے کے فورا بعد شعیب ملک بھی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ یونس خان کا سفر بھی 31 رنز تک محدود رہا۔ اسد شفیق 5 رنز بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ چائے کے وقفے پر کپتان مصباح الحق 26 جب کہ سرفراز احمد 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم میچ دوبارہ شروع ہوا تو مصباح الحق اور سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ میں 80 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا سکور 196 تک پہنچا دیا۔ سرفراز احمد 39 رنز بناکر معین علی کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ وہاب ریاض ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیرکوئی رن بنائے سمیت پاٹیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ یاسر شاہ 7 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کا شکار بنے۔ مصباح الحق نے ایک اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 71 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں جیمز اینڈرسن نے جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرایا۔ راحت علی پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، ذوالفقار بابر 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 85.1 اوور میں 234 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب باﺅلر رہے انہوں نے 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سٹورٹ براڈ، سمیت پاٹیل اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنا لئے۔ معین علی 4 اور ایلیسٹر کک صفر پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…