اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان کھیلوں سے پاک بھارت روابط بہتر بنانے کے خواہاں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) برطانوی باکسر عامر خان کھیلوں کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے روابط بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو کرکٹ سمیت مختلف کھیل کھیلتے رہنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق عامر خان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں،وہ کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے خواہاں اور کرکٹ کے ساتھ باکسنگ کو بھی ایک وجہ بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے ساتھ اسپورٹس کا تعلق بحال رکھنا چاہیے کیونکہ اسی سے ہم غلط چیزوں کو درست کرسکتے ہیں، باکسنگ اور کرکٹ سمیت کوئی بھی کھیل ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک باکسر ہونے کے ناطے میں سمجھتا ہوں کہ باکسنگ لوگوں کے سوچنے کا انداز تبدیل کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اکیڈمیزکا قیام، باکسنگ شوز اور ایونٹس کے انعقاد سے ہی ہم رکاوٹوں کو دور کرسکتے ہیں، جونفرت سیاسی محاذ پر ہے اس کا صرف اسپورٹس سے ہی خاتمہ ممکن ہوگا۔
عامر خان نے کہا کہ میں کئی مرتبہ پاکستان گیا اور چاہتا ہوں کہ اور بھی لوگ دونوں ممالک کے دورے کرتے رہیں میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلنی چاہیئے۔ ہمیں ایک دوسرے سیکھنے کی ضرورت ہے، یہ منظر ہی کتنا زبردست ہوتا ہے جب دونوں ممالک کے شائقین ایک جگہ بیٹھ کراپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ ہم دہلی اور ممبئی میں اکیڈمیز قائم کررہے ہیں، پاکستان میں 5 اکیڈمیز کی اوپننگ ہونے والی جب کہ ایک ہم دوحا میں بھی بنا رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…