اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مصباح الحق نے ”لکی بیٹ“ کا بھید کھول دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصباح الحق نے ”لکی بیٹ“ کا بھید کھول دیا، ان کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں کمنٹیٹرز نے غلط فہمی سے مجھے توہم پرستی کا شکار سمجھ لیا،دراصل اس کا ہینڈل ٹوٹا ہی نہیں تھا، لچکدار ہونے کی وجہ سے مڑنے کے بعد اپنی جگہ پر واپس بھی آگیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ مصباح الحق کے بیٹ کا ہینڈل ٹوٹ گیا ہے، 12واں کھلاڑی نیا بیٹ لے کر میدان میں آرہا تھا کہ انھوں نے منع کردیا، بعد ازاں حیران کن طور پر ہینڈل سیدھا بھی ہوگیا اور کپتان بیٹنگ بھی کرتے رہے، ٹی وی کمنٹیٹرز اور شائقین کا خیال تھا کہ مصباح الحق نے لکی بیٹ ہونے کی وجہ سے اسے تبدیل نہیں کیا، تاہم اپنے کالم میں سینئر بیٹسمین نے اس کا راز کھول دیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ٹوٹے بیٹ سے سنچری مکمل کرناکسی توہم پرستی کا نتیجہ نہیں تھا، میں تو اس بیٹ سے پہلی بار کھیل رہا تھا،شائقین کیلیے حیرت کی بات ہوگی کہ یہ ٹوٹا ہرگز نہیں تھا، میں عام طور ایسا بیٹ استعمال کرتا ہوں جس کا ہینڈل باریک اور اس میں لچک ہوتی ہے، اس میں تھوڑا سا خم آیا تھا جسے ٹھیک کرلیا۔دلچسپ بات ہے کہ اننگز کے دوران میں نے اس بیٹ کو تبدیل کرکے دوسرا منگوایا لیکن بیٹنگ میں تھوڑی مشکل پیش آئی، پانی کے وقفے میں احمد شہزاد سے کہا کہ پہلے والا ہی واپس دے جاو¿، پھر اسی سے سنچری مکمل کی، اس سفر میں معین علی اور عادل رشید کو 5 چھکے جڑنے کیلیے بھی یہی بیٹ استعمال کیا جسے مبصرین میرا لکی بیٹ قرار دے رہے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…