اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

دنیا میں6کرکٹرز نے صحافی خواتین سے شادی کی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)دنیائے کرکٹ کے 6کھلاڑیوں نے صحافت سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادی کی۔جمائما کے ساتھ پہلی شادی کی ناکامی اور طلاق کے بعد عمران خان نے صحافت کی دنیا سے اپنی شریک ہمسفر کا انتخاب کیا لیکن کپتان واحد کرکٹر نہیں جنہوں نے صحافت سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کی۔دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے 6کرکٹرز نے خواتین صحافیوں سے شادی کی جن میں عمران خان بھی شامل ہیں۔بھارتی کرکٹر اسٹوارٹ بینی نے 2012میں مشہور بھارتی ٹی وی جرنلسٹ میانتی لینگر سے شادی کی۔بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے جواگال سریناتھ نے سال 2007میں مقامی انگریزی اخبار سے منسلک مادھوی پاٹراوالی نامی خاتون صحافی سے شادی کی۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر مارٹن گپٹل اور معروف ٹی وی جرنلسٹ لاورا میک گولڈ رک کی شادی 2014میں انجام پائی۔جنوبی افریقی بالر مورنی مورکل ٹی وی رپورٹر روز کیلی کے ساتھ 2014میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ آسٹریلوی بلے باز شون مارش نے رواں برس مقامی ٹی وی سے وابستہ خاتون صحافی ریبیکا او ڈونووین کے ساتھ زندگی کے سفر کا آغازکیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…