اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وقار یونس نے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد واپسی کی مخالفت کردی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(آن لائن) وقار یونس محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد واپسی کی مخالفت کردی، وقار نے کہا کہ پیسر اپنی سزا پوری کرچکے لیکن انھیں کم از کم 2 ڈومیسٹک سیریز کھیلنے کے بعد ہی زیر غور لانا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے مخالف نہیں تاہم معاملے میں جلد بازی کو درست قرار نہیں دیتے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ فاسٹ بولر اپنی سزا پوری کرچکے ہیں،بلاشبہ انھوں نے2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے ہمیں دکھ پہنچایا تھا لیکن اس کا خمیازہ بھی بھگت چکے ہیں، سلاخوں کے پیچھے بھی رہے، ایک مسلمان کے طور پر بھی ہمیں سزا پوری کرنے والے کو معاف کرنا اور آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔مجھے بھی ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں لیکن قومی ٹیم میں واپسی کے لیے کسی جلد بازی کے حق میں نہیں ہوں، محمد عامر کو ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کرنے دیں،کم از کم 2سیزنز سسٹم میں رہ کر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کریں، پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے زیر غور لانا مناسب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…