جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

وکٹ خراب ہے ہم کرکٹ نہیں کھیلتے ،کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ کا سہ روزہ میچ دوسرے ہی دن ختم

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آن لائن) خراب وکٹ کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ کا سہ روزہ میچ دوسرے ہی دن ختم کرنا پڑگیا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے میچ میں دوسرے روز کھانے کے وقفے پر میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز ایک وکٹ 503 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تاہم وکٹ پر مٹی جگہ جگہ سے اکھڑجانے پر کیوی ٹیم نے اپنے بیٹسمینوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلنے سے انکار کردیا۔امپائرز نے خاصی مشاورت کے بعد میچ کو ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا، یہ میچ ابتدائی طور پر 4 روزہ تھا جسے بعد میں تین دن تک محدود کیا گیا تھا، سی اے کے ہیڈ آف کرکٹ آپریشنز سین کیری نے کہا کہ وکٹ کی خراب حالت پر دونوں ٹیموں نے باہمی رضامندی سے میچ ختم کرنے پر اتفاق کیا، ہم کیویزکو پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس فراہم کرنے کیلیے کوئی دوسرا انتظام کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…